ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا
ریاض (اے ایف پی)ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ، سعودی وزارت حج نے تصدیق کی ہے کہ حج کی ادائیگی کیلئے پہلا ایرانی قافلہ ہوائی راستے سے سعودی عرب پہنچا ہے۔
ایران نے فروری 28 سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی عازمین کی آمد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کا اہم پیمانہ ہے ، کیونکہ 2016 سے 2023 تک ایرانی زائرین مکہ میں داخل نہیں ہو سکے تھے ۔ دونوں ممالک نے مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں ایک غیر متوقع معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات بحال کیے۔