میزائل صلاحیت کا اہم حصہ ابھی استعمال نہیں کیا:ایران
ایران کے پاس اب بھی کافی فوجی صلاحیت موجود ہے :ایرانی بریگیڈیئر
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے اعتماد کی خلاف ورزیوں پر کہا ہے کہ ایران نے ابھی تک تھیاروں کا ایک نمایاں حصہ امریکا کیخلاف استعمال کیا ہی نہیں ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے ۔بریگیڈیئرجنرل رضا طلائی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی کافی فوجی صلاحیت (خاص طور پر میزائل کی صلاحیت)موجود ہے۔