پولینڈ :جمعہ کو گوشت کھانے سے پرہیز کی روایت میں نرمی

 پولینڈ :جمعہ کو گوشت کھانے  سے پرہیز کی روایت میں نرمی

وارسا(اے ایف پی)پولینڈ کے رومن کیتھولک چرچ نے یکم مئی جمعہ کو گوشت سے پرہیز کی روایت میں رعایت دے دی ، آرچ بشپ ایڈرین گالباس نے ویٹیکن کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ روحانی بہتری کے لیے مفید ہے۔

چرچ کے بیان کے مطابق وارسا کے آرچ ڈائیوسیز میں رہنے والے تمام افراد کو جمعہ کو گوشت سے پرہیز کی پابندی سے استثنا دے رہے کیونکہ رواں سال یہ دن خاندانی تقریبات پر مشتمل طویل تعطیلات کے آغاز پر آ رہا ہے ۔واضح رہے پولینڈ میں تقریباً تین چوتھائی لوگ کیتھولک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں