ٹرمپ کا بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دینا درست ہے :گرپتونت سنگھ
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا میں قائم خالصتان نواز تنظیم سکھز فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بھارت صرف ایک جہنم نہیں بلکہ نسل کشی سے بھرا ہوا جہنم ہے جہاں سکھ برادری کو دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دینا درست ہے ۔ ان کے مطابق بھارت میں مختلف حکومتوں کے ادوار میں سکھوں کی نسل کشی کی گئی جبکہ موجودہ مودی حکومت کے تحت سکھوں کو معاشی تباہی اورنسلی تطہیر جیسے مظالم کا سامنا ہے۔