بھارت:منی پور میں نسلی فسادات فائرنگ سے 3افراد ہلاک
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حریف نسلی گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔
یہ جھڑپیں ضلع اوکھرول کے گاؤں مُلام میں ہوئیں، پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کس برادری سے تھا۔پولیس نے علاقے میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ۔واضح رہے منی پور میں تین سال سے اکثریتی ہندو میتی برادری اور عیسائی کوکی کمیونٹی کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جن میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے۔