یوکرین پر روسی ڈرون و میزائلز حملوں میں8 افراد ہلاک،27زخمی
کیف(اے ایف پی)روسی حملوں میں یوکرین بھر میں 8 افراد ہلاک اور 27زخمی ہو گئے ، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ۔۔۔
ہفتے کو مشرقی شہر دنیپرو میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں شہری مارے گئے ۔روس نے ڈرونز، کروز میزائل اور بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل استعمال کیے ، رہائشی عمارتوں ، توانائی کی تنصیبات اور کاروباری مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔