جرمنی کا آبنا ئے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنیوالا بحری جہازبھیجنے کا اعلان
برلن(اے ایف پی)جرمنی نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی بحیرۂ روم میں ایک بارودی سرنگیں صاف کرنے والا بحری جہاز بھیجے گی۔۔۔
تاکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز میں ممکنہ مشن کیلئے تیاری کی جا سکے ۔ وزارت دفاع کی ترجمان نے بتایا کہ جہاز فلڈا میں 45 افراد کا عملہ ہوگا ،تعیناتی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد ہوگی۔واضح رہے کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے ایک غیر جانبدار مشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔