ترکیہ :سکولزمیں فائرنگ کے واقعات نائب وزیر تعلیم عہدے سے برطرف
استنبول(اے ایف پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے سکولز میں فائرنگ کے واقعات کے بعد نائب وزیر تعلیم ناظف یلماز کو عہدے سے برطرف کر دیا۔۔۔
رواں ماہ جنوبی صوبے کہرامان ماراش میں 14 سالہ لڑکے نے سکول میں فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں طلبا سمیت 9افراد ہلاک ہوئے ۔ایک الگ واقعہ جنوب مشرقی صوبے شانلی عرفہ میں پیش آیا تھا ، جہاں ایک سابق طالبعلم نے اپنے پرانے ہائی سکول میں فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔