میانمار:سابق وزیراعظم سوچی کو گھر پر نظر بند کرنیکاحکم

میانمار:سابق وزیراعظم سوچی  کو گھر پر نظر بند کرنیکاحکم

ینگون (اے ایف پی)میانمار کے فوجی سربراہ اور صدر من آنگ ہلائنگ نے سابق وزیراعظم آنگ سان سوچی کو گھر پر نظر بند کرنیکا حکم دیا ہے ۔

 2021 میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والے من آنگ ہلائنگ نے ایک بیان میں کہا کہ سوچی کی باقی سزا اب ان کی مخصوص رہائشگاہ پر مکمل کی جائے گی۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آنگ سان سوچی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں، سوچی کی گرفتاری اور سزا کو میانمار میں جمہوریت کیخلاف ا قدام کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں