نیوزی لینڈ:مسجد حملہ، مجرم کی اپیل مسترد،عمر قید برقرار

نیوزی لینڈ:مسجد حملہ، مجرم کی  اپیل مسترد،عمر قید برقرار

ویلنگٹن(اے ایف پی)نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ نے سفید فام برتری پسند قاتل بریٹن ٹیرنٹ کی اپیل مسترد کر دی۔ ٹیرنٹ نے 2019 میں نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں 51 افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کے خلاف درخواست دی تھی۔

عدالت نے کہا کہ ٹیرنٹ کے گناہ قبول کرنے کے بیانات رضاکارانہ تھے ،مجرم پر دباؤ یا ذہنی اثرات نہیں تھے ۔ تین ججز نے فیصلہ دیا کہ اپیل بالکل بے بنیاد ہے ۔واضح رہے اگست 2020 میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں