انڈونیشیا کے خلیج میں وہیل شارک کے 2مستقل مراکز دریافت

 انڈونیشیا کے خلیج میں وہیل شارک  کے 2مستقل مراکز دریافت

بانکوک (اے ایف پی)انڈونیشیا کے خلیج میں وہیل شارک کے 2مستقل مراکز دریافت ہوئے ہیں ۔

طویل تحقیق کے بعد انڈونیشیا کے ساحل پر وہیل شارک کی ہجرت کے راز سامنے آئے ، دو ایسی خلیج شناخت ہوئیں جہاں شارک سال بھر جمع ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 70 شارک کو ٹیگ کر کے 13ممالک کے پانیوں اور اوپن سمندر میں ان کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا۔ سائنسی نتائج کے مطابق کنڈراسے اور صالح بے وہیل شارک کیلئے مستقل رہائش کے مراکز ہیں۔  ماہرین نے صالح بے میں خصوصی سمندری محفوظ علاقہ قائم کرنے کی تجویز دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں