بینکاک ایئرپورٹ،30 قیمتی کچھوے پکڑے گئے ،تائیوانی لڑکی گرفتار

 بینکاک ایئرپورٹ،30 قیمتی کچھوے  پکڑے گئے ،تائیوانی لڑکی گرفتار

بینکاک (اے ایف پی)تھائی حکام نے بینکاک ایئرپورٹ پر 19 سالہ تائیوانی لڑکی کو گرفتار کر لیا، جس پر 30 قیمتی کچھوے اپنے جسم کے نیچے ٹیپ کر کے سمگل کرنے کا الزام ہے ۔

 کچھووں کی کل مالیت تقریباً9ہزار ڈالر بتائی گئی ہے ۔ حکام نے کہا کہ لڑکی نے کچھووں کو کپڑوں میں لپیٹ کر جسم سے باندھا تاکہ پکڑی نہ جائے ۔ 29 کچھوے زندہ اور ایک مردہ نکلا۔ یہ کچھوے انڈین ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں