بھارت میں آن لائن فراڈ سے نمٹنے کے لیے تجاویز طلب
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کے مرکزی بینک نے آن لائن فراڈ کی بڑھتی وارداتوں سے نمٹنے کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔
2025 میں صارفین کا تقریباً 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جو 2021 کے مقابلے میں 40 گنا زیادہ ہے ۔ زیادہ تر فراڈ دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور جعلی شناخت کے ذریعے ہوتا ہے ۔ مرکزی بینک نے مشورہ دیا ہے کہ بڑی ٹرانزیکشن پر مختصر تاخیر یا اعتماد شدہ شخص کی اضافی توثیق جیسے اقدامات نافذ کیے جائیں۔ صارفین 9 مئی تک تجاویز بھیج سکتے ہیں۔