یوکرینی ڈرون حملہ، رو س میں 2موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک
ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کے ڈورن حملے میں روس میں 2نوعمر لڑکے ہلاک ہوگئے۔۔۔
روسی علاقے بیلگوروڈ کے گورنر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھاکہ ولچیا الیگزینڈرووکا گاؤں میں یوکرینی مسلح افواج کے ڈرون نے دانستہ طور پر دو نوجوانوں کی موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جن کی عمریں 18 اور 15 سال تھیں، دونوں نوجوان موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔