متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ،اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی۔۔۔
بی بی سی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں موجودہ پیش رفت کی روشنی میں اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان ممالک سے فوراً واپس آ جائیں۔