ایران کی نئی مذاکراتی تجویز کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران کی نئی مذاکراتی تجویز کے  بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی

لندن(اے ایف پی)ایران کی نئی مذاکراتی تجویز کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی تیل کی بینچ مارک قیمتیں جمعہ کے روز تقریباً 5 فیصد تک گر گئیں۔۔

 جب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران نے پاکستان کے ذریعے امریکاکو مذاکرات کے لیے نئی تجویز بھیج دی ہے ۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 4 اعشاریہ 97 فیصد کمی کے بعد 99 اعشاریہ 85 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ ایک موقع پر یہ 5 فیصد سے بھی زیادہ گر گئی تھی۔ اسی طرح برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 3 اعشاریہ 10 فیصد کمی کے ساتھ106 اعشاریہ 98 ڈالر فی بیرل رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں