امریکی فضائیہ نے ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت یافتہ کمپنی سے انٹرسیپٹر ڈرون خریدنے کا معاہدہ کرلیا

 امریکی فضائیہ نے ٹرمپ کے بیٹوں  کی حمایت یافتہ کمپنی سے انٹرسیپٹر  ڈرون خریدنے کا معاہدہ کرلیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فضائیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹوں کی حمایت یافتہ کمپنی سے نامعلوم تعداد میں انٹرسیپٹر ڈرون خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔۔۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ویسٹ پام بیچ میں قائم کمپنی ‘پاورَس’ نے پینٹاگون کو یہ ڈرونز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور کمپنی کے شریک بانی اور صدر بریٹ ویلیکووچ نے اس کی تصدیق کی۔یہ ڈرونز دشمن ڈرونز کو فضا میں جا کر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ پاورَس کی جانب سے امریکی فوج کو اس نوعیت کے ہتھیار کی پہلی فروخت ہے ۔کمپنی نے معاہدے کی مالی تفصیلات یا تعداد ظاہر نہیں کی، تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی فوج اکثر نئے ہتھیاروں کے نظام کو اپنانے سے قبل اس نوعیت کے معاہدے کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں