غیرقانونی مقیم افراد کوامریکا سے دھکے دیکر نکالوں گا:امریکی صدر

 غیرقانونی مقیم افراد کوامریکا سے  دھکے دیکر نکالوں گا:امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا غیرقانونی مقیم افراد کوامریکا سے دھکے دیکر نکالوں گا،فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر صومالیہ سے آکر ہمیں بتاتی ہیں کہ۔۔۔

 ہمیں امریکا کیسے چلانا ہے ،الہان عمر جس ملک سے آئیں وہاں غربت کے علاوہ کچھ نہیں ، انہوں نے کہابدطینت جو بائیڈن اور بائیں بازوکے جنونیوں نے ملک تباہ کردیاتھا،جولوگ برا کام کرتے ہیں انہیں میں پیسے دینا پسند نہیں کرتا۔ہمارے ملک کی ایک بار پھر عزت شروع ہوگئی ہے ، میں نے فرانس کے صدر سے کہا اپنے ہاں ادویات کی قیمتیں کم کریں، اگر قیمتیں کم نہیں کریں گے تو میں فرانس کی وائن اور شیمپین پر ٹیرف بڑھا دوں گا،میری دھمکیوں کی وجہ سے امریکا میں ادویات کی قیمتیں کافی کم ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں