ٹرمپ انتظامیہ نے قانونی ڈیڈلائن سے بچنے کیلئے جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

 ٹرمپ انتظامیہ نے قانونی  ڈیڈلائن سے بچنے کیلئے جنگ  کے خاتمے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں )ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اپریل کے اوائل میں ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی ختم ہو چکی ہے۔۔۔

یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا جب یکم مئی کو قانونی طور پر وہ 60 دن کی مدت پوری ہو رہی تھی جس کے بعد کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ جاری نہیں رکھی جا سکتی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ مو قف اختیار کر کے دراصل اس قانونی ڈیڈ لائن کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی ہے ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کے صدر پرو ٹیمپور چک گراسلے کو لکھا:28 فروری 2026 کو شروع ہونے والی لڑائی ختم ہو چکی ہے ۔1973 کے قانون کے تحت صدر کو یہ اجازت حاصل ہے کہ وہ کانگریس سے اجازت حاصل کیے بغیر 60 دن تک فوجی کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اس کے بعد یا تو اسے ختم کرنا ہو گا یا پھر مسلح افواج کی سلامتی کے لیے ‘فوری فوجی ضرورت’ کی بنیاد پر کانگریس سے اجازت یا 30 دن کی توسیع طلب کرنا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں