پنٹاگون کے 7بڑی اے آئی کمپنیوں کیساتھ معاہدے
مائیکروسافٹ ،سپیس ایکس سمیت 7کمپنیاں حساس خفیہ نظام کا حصہ بنیں گی محکمہ دفاع کے ساتھ تنازع کے باعث اینتھروپک کمپنی سے معاہدہ نہیں کیا گیا
واشنگٹن (اے ایف پی)پنٹاگون نے گزشتہ روز سات بڑی مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کیا ہے ، جن کے تحت ان کی ٹیکنالوجی کو خفیہ عسکری نیٹ ورکس میں شامل کیا جائے گا، اس اقدام میں کمپنی اینتھروپک کو اس کے محکمہ دفاع کے ساتھ جاری تنازع کے باعث شامل نہیں کیا گیا۔پنٹاگون کے بیان کے مطابق سپیس ایکس، اوپن اے آئی، گوگل، این ویڈیا، ریفلیکشن، مائیکروسافٹ اور ایمیزون ویب سروسز کو محکمہ دفاع کے انتہائی حساس خفیہ نظاموں میں ضم کیا جائے گا، جو مشن پلاننگ، ہتھیاروں کے ہدف کے تعین اور دیگر عسکری مقاصد کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔