شمالی کوریا کا جنوبی سرحد کو ناقابل تسخیر قلعہ بنانے کا اعلان
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اعلیٰ فوجی حکام کو ہدایت دی ہے کہ جنوبی سرحد کو ناقابل تسخیر قلعہ بنایا جائے ۔۔۔
ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کم جونگ اُن نے فرنٹ لائن یونٹس کو مزید مضبوط کرنے اور فوجی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں جدید جنگی حکمت عملی، ٹیکنالوجی اور بہترین دفاعی نظام شامل ہے ۔