کروشیا کا نئے اسرائیلی سفیر کی تعیناتی کی منظوری دینے سے انکار

کروشیا کا نئے اسرائیلی سفیر کی  تعیناتی کی منظوری دینے سے انکار

زگریب (اے ایف پی)کروشیا کے صدر زوران میلانووچ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت موجودہ اسرائیلی پالیسیوں کے باعث نئے اسرائیلی سفیر کی منظوری نہیں دے گی۔۔۔

 صدر کے مطابق نامزد سفیر کو ان کی منظوری حاصل نہیں ہو گی اور نہ ہی دی جائے گی۔ اسرائیل نے نومبر میں نسان امدور کو نئے سفیر کے طور پر نامزد کیا تھا۔ صدر نے موقف اپنایا کہ  سفیروں کی منظوری ایک خودمختار ملک کا حق ہے ۔ ان کے مطابق اسرائیل نے منظوری سے قبل  نام ظاہر کر کے سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور کروشیا کے تعلقات میں کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں