سری لنکا :سابق وزیر انصاف کا بیٹا کرپشن کے الزام میں گرفتار

سری لنکا :سابق وزیر انصاف کا  بیٹا کرپشن کے الزام میں گرفتار

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا میں انسدادِ بدعنوانی ادارے نے سابق وزیرِ، انصاف و جیل اصلاحات ،کے بیٹے کو مبینہ رشوت کے کیس میں گرفتار کر لیا ۔

حکام کے مطابق رکیتھا راجاپکشے پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک مشتبہ منشیات کے بڑے سرغنہ کی رہائی کے بدلے 50 کروڑ روپے رشوت کی ڈیل کی تھی۔ انسدادِ بدعنوانی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس رقم میں سے 12 کروڑ روپے پہلے ہی وصول کیے جا چکے تھے ۔ ملزم نے یہ معاملہ اس وقت طے کیا جب اس کے والد وزارت کے عہدے پر فائز تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں