خلیج عمان :کارگو جہاز پر حملہ عالمی منڈی میں تیل 2فیصد مہنگا
نیویارک (رائٹرز)خلیج عمان کے قریب ایک کارگو جہاز کو نامعلوم میزائل لگنے کے بعد جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
جس کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات دوبارہ بڑھ گئے ۔حملے کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ2اعشاریہ1فیصد اضافے کے بعد75اعشاریہ26ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2اعشاریہ3فیصد اضافے کے بعد71اعشاریہ92ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔