علیحدگی پسند تحریک کے گرد گھومتی ہولناک تاریخ پر مبنی فلم دیکھنے والوں کا ہجوم جمع
ہر شام 5 نمائشیں،لوگوں میں جنون ہے ،لمبی ویٹنگ لسٹ موجود:اندرپال سنگھ
گورداسپور (اے ایف پی) بھارتی پنجاب کے ایک سکھ گورودوارے میں 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں علیحدگی پسند تحریک کے گرد گھومتی ہولناک تاریخ پر مبنی ایک فلم دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہجوم پہنچ گیا ، جس پر حکام شدید برہم ہیں۔فلم ’’ستلج‘‘حقوقِ انسانی کے کارکن جسونت سنگھ خالصہ کی زندگی پر مبنی ہے ، جنہیں 1995 میں پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔فلم ریلیز ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی آن لائن پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئی تھی اور حکام نے ہدایت کار ہنی تریہان پر تاریخ کو مسخ کرنے کا الزام عائد کیا تھا، اس کے باوجود گورداسپور کے ایک گورودوارے کے صحن میں لوگ اسے دیکھنے کیلئے پہنچے ،ہجوم میں موجود کچھ لوگوں کیلئے یہ ایک طرح کی مزاحمت تھی، جس کا مقصد پنجاب کی تاریخ کے اس سیاہ ترین باب کی یادوں کو محفوظ رکھنا ہے ، پابندیوں نے فلم کو دیکھنے کا اشتیاق مزید بڑھا دیا ہے اور سکھ تنظیمیں پورے پنجاب میں گورودواروں کے صحنوں، کمیونٹی ہالز اور گاؤں کے چوراہوں پر اس کی نمائش کا اہتمام کر رہی ہیں،گورداسپور کے گورودوارے میں فلم کی نمائش کا اہتمام کرنے والے کسان رہنما اندرپال سنگھ بینس نے کہا ہم ہر شام کم از کم 5 ایسی نمائشیں منعقد کر رہے ہیں۔ فلم کیلئے لوگوں کا جنون اس حد تک ہے کہ ہمارے پاس ایک لمبی ویٹنگ لسٹ ہے اور کئی دیہات ابھی تک اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments