ایران:جنوری کے احتجاج میں ملوث مزید 3 افراد کو پھانسی

ایران:جنوری کے احتجاج میں  ملوث مزید 3 افراد کو پھانسی

تہران(اے ایف پی)ایران میں جنوری 2026 کے احتجاج سے متعلق الزامات پر تین افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

ناروے میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایران ہیومن رائٹس کے مطابق حسن دیوبند، حمید کاظمی اور رضا زنگانہ کو تہران کے قریب شہر کرج میں اتوار کی صبح تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ تنظیم نے کہا کہ جنوری احتجاج کے مقدمات میں پھانسی پانے والوں کی تعداد کم از کم 39 ہوگئی ہے ۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق تینوں افراد پر اسرائیل اور امریکا کے لیے کارروائیاں کرنے ، دستی بم پھینکنے اور سرکاری املاک نذر آتش کرنے کے الزامات ثابت ہوئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...