مصر:مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم 7 افراد جاں بحق، 112 زخمی
قاہرہ(اے ایف پی)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں دو مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم ہوا ہے ، حادثے میں 7افراد جاں بحق اور 112زخمی ہوگئے ۔
حکام کے مطابق جیزہ سے فیوم جانیوالی ٹرین قاہرہ سے اسوان جانیوالی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments