روسی حملے ، یوکرین میں ساڑھے 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر روسی حملوں کے نتیجے میں دنیپروپیٹرووسک اور خارکیف کے علاقوں میں 8 لاکھ 50 ہزار کے قریب صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ۔
توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے کے مطابق رات گئے حملے میں اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا، جس سے دنیپروپیٹرووسک میں 6 لاکھ سے زائد افراد کی بجلی منقطع ہوگئی۔ ادھر خارکیف میں روسی ڈرون حملے کے باعث ڈھائی لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments