بنگلہ دیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا دوبارہ مطالبہ
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کے تحت واپس بھیجنے کا مطالبہ دہرایا ہے ۔
وزیر قانون محمد اسد الزمان نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے بھارت کو باضابطہ درخواست بھیج دی ہے اور شیخ حسینہ کو ملک واپس لانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ وزیر قانون نے شیخ حسینہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments