بھارت الیکٹرک رکشوں کی دنیا کی سب سے بڑی منڈی بن گیا

بھارت الیکٹرک رکشوں کی دنیا  کی سب سے بڑی منڈی بن گیا

حیدرآباد(اے ایف پی)بھارت دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک رکشہ مارکیٹ بن گیا، جہاں ہر 90 سیکنڈ میں ایک الیکٹرک رکشہ تیار ہو رہا ہے ۔

بھارتی کمپنی مہندرا کے کارخانے میں بڑھتی طلب پوری کرنے کیلئے روبوٹس اور کارکن مل کر گاڑیاں تیار کر رہے ہیں۔ ستمبر میں بھارت میں فروخت ہونے والے نئے تین پہیوں والے رکشوں میں نصف سے زائد الیکٹرک تھے ۔ حکومتی سبسڈی سے الیکٹرک رکشوں کی مقبولیت تیزی سے بڑھی ہے ۔ ان رکشوں نے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی جگہ لینا شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...