سری لنکا میں بغیر پائلٹ فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کی اجازت
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے چینی کمپنی ای ہینگ کو دو نشستوں والی بغیر پائلٹ برقی فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پروازوں کی اجازت دے دی۔
سری لنکن سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کولمبو میں طیارے نے مختصر پرواز کی، جس میں وزیر بندرگاہ و ہوا بازی انورا کااور ان کے نائب جانیٹھا روان پہلے مسافر بنے ۔ حکام کے مطابق آزمائشی مرحلہ تقریباً پانچ ماہ جاری رہ سکتا ہے ، جس کے بعد تجارتی سروس کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ فضائی ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ سے کولمبو شہر تک سفر ممکن ہوگا۔ ٹیکسی 30 کلومیٹر تک پرواز کرسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments