کانگو میں ایبولا کی بدترین وبا، متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز

کانگو میں ایبولا کی بدترین وبا، متاثرین  کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز

کنشاسا(اے ایف پی)جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی تاریخ کی بدترین وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 5 ہزار 387 افراد ہلاک ہوچکے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 11 ہزار 42 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، 2 ہزار 990 مریض صحت یاب ہوچکے ۔ یوگنڈا، کینیا اور نائیجیریا میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مشرقی کانگو میں مسلح گروہوں کی جھڑپوں اور طبی مراکز پر حملوں کے باعث وبا پر قابو پانے کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں۔ متاثرہ علاقے میں طبی عملے کو خطرات لاحق ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...