پوپ کا نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر جھوٹ سے گریز کا مشورہ
دولت، شہرت، خوبصورتی ،بے لگام خواہشات بت پرستی تک لے جاتی ہیں: پوپ ارجنٹائن کے مقدس ترین مذہبی مقام لوجان کا دورہ ،30 لاکھ افراد نے استقبال کیا
بیونس آئرس(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشواپوپ لیو چہاردہم نے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقبولیت اور دوسروں کی پذیرائی حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنے یا اپنی ظاہری شخصیت کے بارے میں حد سے زیادہ فکر کرنے سے گریز کریں۔ ارجنٹائن میں نوجوانوں کی ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے حصول میں ہر حد پار کرنا، دولت کی ہوس، خوبصورتی کا جنون، مقبولیت کی خواہش اور بے لگام لذت پرستی انسان کے لیے بت بن جاتی ہیں۔ انہوں نے ارجنٹائن کے مقدس ترین مذہبی مقام لوجان کا دورہ کیا، جہاں حکام کے مطابق 30 لاکھ افراد نے ان کا استقبال کیا۔ بڑی تعداد میں لوگ تاریخی باسیلیکا کے اطراف جمع ہوئے ، بعض افراد پوپ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے درختوں، کھمبوں اور رکاوٹوں پر چڑھ گئے ۔ ہجوم نے ‘‘لیو، آپ کی برکتوں کا شکریہ’’ کے نعرے لگائے ۔ یہ پوپ کا ارجنٹائن کا پہلا دورہ ہے ،71 سالہ پوپ اپنے 12 روزہ دورے کے آخری مرحلے میں پیرو روانہ ہوں گے ، جہاں انہوں نے تقریباً دو دہائیاں مشنری خدمات انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments