برطانیہ :برڈ فلو کا خطرہ، مرغیوں کو پولٹری فارمزتک محدود رکھنے کا حکم

برطانیہ :برڈ فلو کا خطرہ، مرغیوں کو  پولٹری فارمزتک محدود رکھنے کا حکم

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی حکومت نے برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مرغیوں اور دیگر پالتو پرندوں کے بڑے ریوڑ کو پولٹری فارمز اور مخصوص جگہوں تک محدود رکھنے کا حکم دے دیا ہے ۔

حکم نامے کے تحت 50 یا اس سے زائد مرغیاں رکھنے والے افراد پابند ہوں گے کہ وہ پرندوں کو گھروں اور شیڈز میں رکھیں۔ انڈے یا مرغی کی مصنوعات فروخت کرنے اور تقسیم کرنے والوں پر بھی اس حکم کا  اطلاق ہوگا۔حکومت نے پرندوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے جراثیم کش اقدامات بھی لازمی قرار دئیے ۔ تاہم بیماری سے انسانی صحت کو خطرہ انتہائی کم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...