بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان شراب سازی کی جائیداد کا تنازع طے پاگیا

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے  درمیان شراب سازی کی  جائیداد کا تنازع طے پاگیا

لاس اینجلس(اے ایف پی)بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان شراب سازی کی جائیداد کا تنازع طے پاگیا،ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے مشترکہ طور پر خریدی گئی فرانسیسی وائنری کی فروخت پر طویل قانونی جنگ عدالت سے باہر ختم کر دی۔

 سابق جوڑے نے بدھ کو جاری مشترکہ بیان میں تصفیے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خاندان کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے ۔ دونوں نے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2016 میں 12 سالہ تعلق کے بعد الگ ہوگئے تھے ، تاہم ان کی طلاق 2024 میں مکمل ہوئی۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب جولی نے فرانسیسی وائنری میں اپنا حصہ اسٹولی گروپ کو فروخت کیا۔ پٹ نے فروخت کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا، جبکہ جولی نے ان پر انتقامی رویے کا الزام لگایا تھا۔ دونوں کے چھ بچے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...