شام:غیرملکی جنگجوؤں کے بچوں کو شہریت دینے کی تجویز پر غور
الباب(اے ایف پی)شام کے حکام نے کہا ہے کہ غیرملکی جنگجوؤں سے شادی کرنے والی شامی خواتین کے بچوں کو شہریت دینے کے لیے قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں۔
شمالی شام کی 22 سالہ ام محمد بھی اس فیصلے کی منتظر ہیں تاکہ عراقی اور چینی داعش جنگجوؤں سے پیدا ہونے والی ان کی دو بیٹیوں کو شامی شہریت مل سکے ۔ شام کی 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران ہزاروں شامی خواتین نے غیرملکیوں اور جنگجوؤں سے شادیاں کیں، تاہم بدامنی کے باعث بہت سی شادیاں سرکاری طور پر رجسٹر نہ ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments