سنگاپور :اے آئی سے چلنے والے صفائی روبوٹس خودکار انداز میں کام کرنے لگے
سنگاپور(اے ایف پی)سنگاپور میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک نئے شہری علاقے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے چلنے والے کیمروں اور سینسرز کی مدد سے صفائی کے روبوٹس خودکار انداز میں کام کر رہے ہیں۔
دفتر میں کافی گرنے کی صورت میں کیمرے اور سینسرز فوری طور پر صفائی کے روبوٹ کو اطلاع دیتے ہیں، جو خودبخود لفٹ کے ذریعے متعلقہ منزل پر پہنچ کر صفائی کرتا ہے ۔ یہ مظاہرہ سنگاپور کے پونگول ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ میں کیا گیا، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے عملی تجربات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments