برطانیہ کا یورپی یونین سے تعلقات میں بہتری کیلئے نیا قانون پیش کرنیکافیصلہ
لندن(ے ایف پی)برطانوی حکومت نے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے معاہدے پر عمل درآمد کیلئے پارلیمنٹ میں نیا قانون پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
معاہدے میں غذائی مصنوعات کی تجارت پر پابندیاں نرم کرنے ، کاربن اخراج کے تجارتی نظاموں کو منسلک کرنے اور نوجوانوں کے تعلیمی تبادلوں کو آسان بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔ حکومت کے مطابق نئے انتظامات سے 8ارب ڈالر کی برطانوی برآمدات یورپی یونین کے کاربن بارڈر ٹیکس سے مستثنی ٰہوسکیں گی۔ اپوزیشن نے معاہدے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments