جرمنی:یہودی و اسرائیلی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی، 2 عراقی گرفتار

جرمنی:یہودی و اسرائیلی اہداف پر حملوں  کی منصوبہ بندی، 2 عراقی گرفتار

برلن(رائٹرز)جرمن پولیس نے اسرائیلی اور یہودی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں 2 عراقی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ممکنہ اہداف میں ایک یہودی عبادت گاہ بھی شامل تھی۔ مشتبہ افراد کو مغربی شہروں کولون اور ہائیڈلبرگ میں کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کا تعلق ایران نواز گروہ ‘‘جنبش اسلامی اصحاب یمین’’ سے بتایا جاتا ہے ۔ انہیں مبینہ طور پر حملوں کے لیے رقم ملی تھی اور وہ کارروائیوں میں مدد کے لیے رضاکار بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...