اداکارنثاربٹ نے فنکاروں کی مفت فزیوتھراپی کے لئے مشین لگوا دی

ون مین شوکے معروف مزاحیہ اداکارنثاربٹ نے فنکاروں کی فزیوتھراپی کیلئے مشین لگوا دی۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)ون مین شوکے معروف مزاحیہ اداکارنثاربٹ نے فنکاروں کی فزیوتھراپی کیلئے مشین لگوا دی۔بتایاگیاہے کہ ان دنوں اداکارجاویدکوڈو سمیت مختلف آرٹسٹ انکے دفترآکر خودفزیوتھراپی کرتے ہیں۔نثاربٹ نے بتایاکہ انہوں نے اپنے ساتھی فنکاروں کی سہولت کے لئے یہ مشین خریدی ہے جس کے ذریعے فنکاروں کی مفت فزیوتھراپی کی جاتی ہے ۔ انکاکہناتھاکہ میں اپنی حیثیت کے مطابق فنکاربرادری کی فلاح و بہبودکے لئے کام کررہاہو ں۔