ابراہیم علی خان شاندار ڈانسر نہیں ہے ، کوریوگرافر کا انکشاف

ممبئی (آئی این پی)اپنی پہلی ہی ڈیبیو فلم نادانیاں میں متاثر کن اداکاری نہ دکھانے والے ابراہم علی خان کی ڈانس سکلز پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ۔
فلم نادانیاں کے مشہور کوریوگرافر وجے گانگولی نے بتایا کہ ابراہیم علی خان گانے ترکت دھوم کی شوٹنگ کے دوران بہت محنت کر رہے تھے تاکہ تمام سٹیپس کو صحیح طریقے سے انجام دے سکیں۔کوریوگرافر کے مطابق،حالانکہ ابراہیم کوئی شاندار ڈانسر نہیں ہیں، مگر وہ بہت محنتی ہیں اور ہر چیز کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کرتے ہیں۔