میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں خاتون نے پروپوز کر دیا

میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں  خاتون نے پروپوز کر دیا

کراچی (آئی این پی)اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں ایک خاتون نے پروپوز کر دیا۔میکال ذوالفقار نے ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جہاں ارم نامی ایک مداح نے کال کی اور لائیو شو کے دوران میزبان سے کہا کہ میں میکال کو بہت پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔ اس پر میکال ذوالفقار نے مداح سے کہا کہ ایسی بات فون پر نہیں کرنی چاہیے ، جب میں آپ سے ملوں گا تو میں اس بات کا جواب دوں گا لیکن میں اتنی محبت ملنے پر خوش ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں