دپیکا کی وین ڈیزل کیساتھ’ٹرپل ایکس‘کے سیکوئل میں انٹری

دپیکا کی وین ڈیزل کیساتھ’ٹرپل ایکس‘کے سیکوئل میں انٹری

دپیکا تیسرے سیکوئل ریٹرن آف زینڈر کیج میں بھی اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ٹرپل ایکس کے نئے سیکوئل میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ ہالی ووڈ کی معروف ایکشن فلم سیریز ٹرپل ایکس کے ہدایتکار ڈی جے کروسو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے چوتھے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جس پر ایک صارف نے ہدایتکار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ دپیکا کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ کیا وہ اس فلم کا حصہ ہوں گی۔صارف کے پوچھے گئے سوال پر ہدایتکار ڈی جے کروسو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل وین ڈیزل کے ساتھ دپیکا اس فلم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ دپیکا تیسرے سیکوئل ریٹرن آف زینڈر کیج میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگا چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں