عمران ہاشمی کانقل مار کر امتحانی پرچہ حل کرنے کا اعتراف

عمران ہاشمی کانقل مار کر امتحانی  پرچہ حل کرنے کا اعتراف

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے امتحان میں اکنامکس کا پرچہ نقل کر کے دیا تھا

ممبئی(شوبز ڈیسک)جس میں ان کے 70فیصد نمبر آئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ میں بھارتی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا، کرپشن اور دیگر مسائل کی عکاسی کی گئی ہے جن کی اصلاح کی ضرورت ہے ۔ عمران ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ بندرا سنٹر میں امتحان کے نگران نے کہا تھاآپ کے پاس 40 منٹ ہیں کتابیں کھولیں اور نقل کرلیں کوئی آئے گا تو میری ذمہ داری نہیں ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں