خواتین سے اظہاریکجہتی،جامی نے ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا

خواتین سے اظہاریکجہتی،جامی نے ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا

جنسی طورپر ہراساں ہونیوالی خواتین کی کہانیوں پر یقین ،ان کیساتھ ہیں :ہدایتکار

کراچی (شوبز ڈیسک) فلم ’’مور‘‘ کے ہدایت کار جامی نے خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ سڑک پر پھینک دیا،کئی فنکاروں نے معروف ایوارڈ کی نامزدگیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اورخواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ایوارٖڈز کا بائیکاٹ کیا ہے ،بائیکاٹ کرنیوالوں میں گلوکارہ میشا شفیع، ماڈل ایمان سلیمان اور میک اپ آرٹسٹ صائمہ بھی شامل ہیں۔ ایوارڈ یافتہ ہدایت کار جامی نے جنسی ہراسانی کا شکار خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ ہی اٹھاکر باہر پھینک دیا جو انہیں 2016 میں فلم ’’مور‘‘ کی بہترین ہدایت کار ی کیلئے دیا گیا تھا۔ جامی نے ایوارڈ باہر پھینکے جانے کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اورساتھ ہی لکھا کہ ہمیں جنسی طورپر ہراساں ہونے والی خواتین کی کہانیوں پر یقین ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں