’’مشکل وقت تھا ،گزرگیا‘‘،ندایاسر نے کورونا کو ہرادیا
مثبت سوچ کیساتھ واپس آرہی ہوں ،خداکا جتناشکراداکروں کم ہے :اداکارہ
لاہور(لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ و میزبان ندا یاسر کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہوگئیں،انہوں نے اپنے روزمرہ کے کاموں کے آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔ندایاسر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’مشکل وقت تھا ،گزرگیا‘‘۔اداکارہ نے کہا کہ مثبت سوچ اور توانائی کے ساتھ واپس آرہی ہوں،خداکا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے صحت بخشی۔انہوں نے بتایاکہ ان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے ۔