روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق  کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

کورونا سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق کی جانب سے والدہ کیلئے جذباتی پیغام سامنے آ گیا

لاہور(لیڈی رپورٹر سے ) انسٹاگرام پر مِنا طارق نے اپنی والدہ کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں ۔مِنا طارق نے لکھا کہ ‘وہ عورت جسے میں والدہ کہنے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اُس نے خود کو میرے پاس واپس لانے کیلئے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور بہادری سے یہ جنگ لڑی ہے ۔’اُنہوں نے لکھا کہ ‘میرے پاس بیان کرنے کو الفاظ نہیں ہیں کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں آپ نے مجھے کتنا کچھ سکھا دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں