ندیم بیگ کی فلموں میں ولن بننے کی خواہش ادھوری رہ گئی

ندیم بیگ کی فلموں میں ولن بننے کی خواہش ادھوری رہ گئی

کا م کے دوران شبنم جیسی پروفیشنل اداکارہ کوئی بھی نہیں تھی :سینئر اداکار

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ اپنے فلمی کیریئرمیں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار رسک لینے کیلئے تیار نہیں ہوا اور میری یہ خواہش ادھوری رہ گئی ۔انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ کام کے دوران جتنا پروفیشنل اداکارہ شبنم کو دیکھا اس طرح کی کوئی دوسری اداکارہ نہیں تھی ، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تو اس وقت شبنم شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں اور بعد میں جب دوبارہ فلموں میں واپس آئیں تو پھر میری ان کے ساتھ جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں