قوم کو 1965والے جذبے ا ور ولولے کی ضرورت:حمیرا ا ر شد
ہمیں تجدید عہد کرنا چاہئے کہ ہم وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :گلوکارہ
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )گلوکارہ حمیرا ارشد نے 6 ستمبر کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ 1965میں یوم دفاع کے موقع پر جو جذبہ تھا اسی جذبے اور ولولے کی آج قوم کو ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بزرگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوا، ماؤں نے ملک کے لئے اپنے لخت جگر قربان کئے ، آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔حمیرا ارشد نے کہا یوم دفاع کے موقع پر ہمیں تجدید عہد کرنا چاہئے کہ ہم وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اس کی ترقی کیلئے دل وجان سے کام کرینگے ۔