اہلخانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے :شلپا شیٹھی
راج کندرا پورن سکینڈل میں پہلی بار اداکارہ شلپا شیٹھی نے کھل کروضاحت کی ہے ۔شوہرراج کندرا پورن سکینڈل کے معاملے پراداکارہ شلپا شیٹھی نے خود اس کیس اور چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑی ہے
ممبئی (آئی این پی)اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے ہرلحاظ سے دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے ، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں ۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے ۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے ۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔